طلاق شدہ خواتین کیلئے افطارپارٹی کاانعقادکریں گے مختارعباس نقوی

iftar-party
مرکزی اقلیتی امور کے وزیرمختار عباس نقوی نے بدھ کویعنی آج طلاق شدہ خواتین اور ان کے خاندان کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کرنے کاعلان کیاہے۔خبروں کے مطابق مختارعباس نقوی نے منگل کو کہا کہ13جون کو طلاق شدہ خواتین کے لئے افطار پارٹی کا انعقاد کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق،یہ افطار پارٹی نقوی کے دہلی واقع رہائش گاہ پر ہوگی۔ نقوی پہلے ایسے بی جے پی لیڈر ووزیر ہیں جو افطار پارٹی کا انعقاد کررہے ہیں،ایسے میں نقوی کی طرف سے اٹھائے جارہایہ قدم کافی بڑاہے۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں افطار پارٹی کی روایت کو بند کرتے ہوئے اس کے انعقاد سے انکار کردیا۔راشٹرپتی بھون کی طرف سے اس بابت واضح کیا گیا ہے کہ راشٹرپتی بھون میں کسی بھی طرح کے مذہبی پروگرام کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *