مختار عباس نقوی نے سراج الدین قریشی سے ملاقات کی

naqvi-qureshi
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکز کی حکومت کے چار سال پورے ہونے کے موقع پر بھارتی جنتا پارٹی کے ذریعہ چلائے جا رہے رابطہ برائے حمایت کے تحت آج مرکزی وزیراقلیتی امور مختار عباس نقوی نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی سے ملاقات کی ہے ۔اس موقع پر کئی مسلم تعلیمی اداروں اور سماجی اداروں میں کام کررہے ہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ نقوی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ گزشتہ چار سال میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔نقوی نے کہا کہ نریندر مودی نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیامیں امن و امان و انسانی اقدار کی مضبوط آواز بن چکے ہیں۔ امن و انسانیت کے دشمن شیطانی طاقتیں الگ تھلگ پڑ چکی ہیں۔یہ طاقتیں امن و امان کے ماحول کو خراب کرنے کی سازشیں کررہی ہیں۔پر لوگوں کے اتحاد اور امن و امان کے تئیں عہد بستگی ایسی طاقتوں کو ہمیشہ ناکام کرتی رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عزت کے ساتھ ساتھ لوگوں کو خود مختار بنانے اور بغیر تفریق کے ترقی کے راستے پر مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔مرکز کی حکومت ہر ضرورت مند کی آنکھوں میں خوشی ،زندگی میں خوشحالی دیکھنا چاہتی ہے ۔نقوی نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور عدم تشدد ہندوستان کا ڈی این اے ہے ۔ہمیں ہندوستان کے اتحاد کی تہذیب کو اور مضبوط بنائے رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔ نقوی نے کہا کہ پوری دنیا کے مقابلے ہندوستان میں اقلیتوں کے سماجی مذہبی اور آئینی حقوق سب سے زیادہ محفوظ ہیں ۔ اس موقع پر نقوی نے اقلیتی امور کی وزارت کے ذریعہ چلائی جا رہی اسکیموں اور فلاح و بہبود کے پروگراموں کے بارے میں بھی موجود لوگوں کو معلومات فراہم کی ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *