خواتین کوبی جے پی رکن اسمبلی کی نصیحت،کہا! بانجھ رہیں ،لیکن ایسے بچے پیدانہ کریں

bjp-mla-pannalal
بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان سامنے آیاہے۔مدھیہ پردیش کے گونااسمبلی حلقہ سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی پننالال شاکیہ نے خواتین کولیکرایک ایسابیان دیاہے، جس میں وہ خواتین کوبچے پیداکرنے کولیکرنصیحت دیتے نظرآرہے ہیں۔رکن اسمبلی پننالال شاکیہ نے کہاہے کہ خواتین بانجھ رہیں، مگرایسے بچے کوجنم نہ دیں، جو’سنسکاری‘ نہ ہو اورجوسماج میں خرابی پیداکرتے ہوں۔انہو ں نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ سنسکاری بچے پیداکریں، مہذب بچوں کوجنم دیں۔جس سے سماج خوبصورت ،ثقافتی اورمہذب بن سکے۔
شیوراج سرکارکی ’جن کلیان یوجنا‘پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں رکن اسمبلی پننالال شاکیہ نے کانگریس کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ’کانگریس غریبی ہٹاؤ کے نعرے کے ساتھ آئی، مگراس نے غریب کوہی ہٹادیا۔انہو ں نے کہاکہ ماں بہنوں کوایک درخواست کررہاہوں ،اس پرغورکریں۔ وہ بھی کسی ماں کے بیٹے رہے ہوں گے جوپالیسیوں کوزمین پراتارنے میں ناکام رہے۔ کانگریس نے غریبی ہٹاؤ کا نعرہ دیا، غریبی نہیں ہٹی اورغریب ہٹتے چلے گئے۔ ایسے لیڈروں کوبھی جنم دینے والی کوئی ماں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ میرا ماں بہنوں سے اپیل ہے کہ ایسے بیٹے اوربیٹیوں کوجنم نہیں دیں جوسماج میں خرابی پیداکرتے ہیں۔بتادیں کہ بی جے پی رکن اسمبلی پننالال شاکیہ نے یہ باتیں بدھ کوشیوراج سرکارکی ’جن کلیان یوجنا‘پروگرام میں کہی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *