بہارشرمسار:غنڈوں نے کی لڑکی کے ساتھ چھیڑخانی، ویڈیووائرل

public-molestaion
بہارمیں ایک بارپھرایک لڑکی کے ساتھ سرعام چھیڑخانی کی واردات کوانجام دیااوراس کاویڈیوبھی بنایاگیا۔اسلئے بہارمیں لڑکیوں کیلئے گھروں سے نکلنامحال ہوتا جارہاہے۔ چھیڑخانی وبدسلوکی کے سلسلے میں تازہ معاملہ موتیہاری کا ہے،جہاں سات غنڈوں نے ایک لڑکی اورلڑکے کوگھیرکران کی عزت کوتار-تارکرنے کا ویڈویوبنایاہے۔ویڈویوبنانے والے غنڈے یہیں پرنہیں رکے بلکہ لڑکی کے والدبلیک میل کرنے کا بھی معاملہ سامنے آیاہے۔معاملے میں ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔
غنڈوں نے لڑکی کے والدکوپہلے توپیسوں کیلئے دھمکی دی ہے اورپیسے نہیں دئیے جانے پرویڈیوکوسوشل میڈیاپرپوسٹ کردیا، جس کے بعد یہ ویڈیووائرل ہوگیا۔بتایاجارہاہے کہ لڑکی کے والدکوویڈیوکے سہارے بلیک میل کیاجارہاتھا، جس کے عوض میں ان سے 50ہزارروپے کاجبراًمطالبہ کیاجارہاتھا۔لڑکی کے والدایک غریب آدمی ہے، جس کی وجہ سے وہ یہ رقم نہیں دے پائے جس کے بعدغنڈوں نے لڑکے کی ساتھ درندگی کا ویڈیوسوشل میڈیاپرپوسٹ کردیا۔
حیوانیت کی اس ویڈیومیں ریکارڈنگ کے دوران مارپیٹ اورگالی گلوچ تک کی گئی۔ویڈیومیں سات لڑکے دکھائی دے رہے ہیں جنہو ں نے اس غیرانسانی کرتوت کوانجام دیاہے۔ویڈیومیں جوآوازآرہی ہے اس کے حساب سے یہ سماج دشمن عناصر اپنے کوسماجی صلاح کاربتاکرلڑکا-لڑکی کے ساتھ نازیباگالیوں کا استعمال کرتے ہوئے مارپیٹ کررہے ہیں۔اس بیچ کچھ لڑکے متاثرہ لڑکی کوبھی نوچتے -کھسوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔وہیں ان میں شامل ایک لڑکاپورے واقعہ کا ویڈیوبنالیتاہے۔اس کے واقعہ کے بعد انہیں میں سے کچھ نے لڑکی کے والدکوویڈیووائرل کرنے کے نام پردھمکی دی اوراخیرمیں اسے وائرل کردیاگیا۔
ویڈیووائرل ہونے کے بعدلڑکی کا لج اورکوچنگ جانابندہوگیاہے۔ لڑکی کے والدکا کہناہے کہ اب وہ سماج میں کیامنھ دکھائیں گے۔لڑکی والدنے ملزموں کے خوف سے تھانے میں معاملہ درج نہ کراکرکورٹ میں معاملہ درج کرایاہے۔اس معاملے میں ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔معاملہ کورٹ میں جانے کے بعد کیاہوتاہے اورپولس اس معاملے کوکیسے سلجھاتی ہے؟یہ ایک بڑاسوال ہے۔کیونکہ یہ ایک لڑکی اوراس کے خاندان کی عزت کی بات ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *