مودی نے مجھ سے شادی کی تھی، وہ میرے لئے رام ہیں:جسودابین 

modi-and-jashodaben
وزیراعظم نریندر مودی سے دور رہ رہی ان کی اہلیہ جسودا بین نے مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کے اس بیان پر حیرانی اورناراضگی کاا ظہار کیا ہے،جس میں انہوں نے کہاتھاکہ مودی غیر شادی شدہ ہیں۔جسودابین نے کہاکہ ’میں حیران ہوں کہ آنندبین پریس سے کہتی ہیں کہ نریندربھائی کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی‘۔
جسودا بین نے اپنے بھائی کے موبائل فون سے بنائے گئے ایک ویڈیو میں کہا ہے، ’میں آنندبین کے ذریعے پریس سے نریندربھائی کی شادی نہیں ہونے والے بیان سیحیران ہوں۔انہوں نے خود(مودی )2014 میں لوک سبھاالیکشن کے دوران اپنے دستاویزداخل کرتے ہوئے اس کا اعلان کیاہے کہ وہ شادی شدہ ہیں اوراس میں میرے نام کا ذکرہے‘۔
دراصل ،ایک گجراتی اخبار سے بات چیت میں مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین نے دعوی کیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غیر شادی شدہ ہیں۔آنندی بین کی اس بیان پرجسوبین نے اعتراض کرتے ہوئے جواب دیاہے۔
جسودا بین نے کہاکہ ’ایک پڑھی لکھی خاتون آنندی بین (موجودہ مدھیہ پردیش کی گورنراورگجرات کی سابق وزیراعلیٰ آنندی بین)کے ذریعہ ایک استانی (جسودا بین ) کے بارے میں ایسا کہنااوراس طرح بولنا بالکل نامناسب ہے۔ان کے اس بیان سے ہندستان کے پی ایم کی شبیہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔وہ (مودی) میرے لئے قابل احترام ہیں،وہ میرے لئے رام ہیں۔بہرکیف دستاویزوں میں انہوں نے (مودی) نے میرے نام کا ذکر بھی کیا ہے۔جسودا بین کا یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔
شمالی گجرات کے اپنے آبائی گاؤں اونجھا سے آئی اے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے جسودا بین کے بھائی اشوک مودی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں جسودا بین بات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہ’جب آنندی بین کا بیان سوشل میڈیا پر آہا تو ہمیں یقین ہی نہیں ہوا،لیکن یہ 19 جون کو اہم اخبار میں آیا۔اب یہ غلط نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا ’اسی وجہ سے ہم نے اس کا جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ہم نے اپنے گھر کے موبائل فون سے تحریری بیان جستودا بین کے ذریعہ ریکارڈ کیا ‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *