قنوج:لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پردردناک سڑک حادثہ،استادسمیت 7طلباہلاک

accident
قنوج: لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پرآج صبح (پیر)کودردناک سڑک حادثہ ہوگیا۔بتایاجارہاہے کہ یہ حادثہ صبح 4بجے اترپردیش میں ضلع قنوج کے پاس لکھنؤ۔ آگرہ ایکسپریس وے پر تالگرام تھانہ علاقے میں ہوا جب ایک روڈویج بس نے 9 طلبا کو کچل دیا جس کے نتیجے میں استاد سمیت سات طلباء کی موت اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق سنت کبیر نگر ضلع کے خلیل آباد علاقے سے بی ٹی سی کے طلبابس میں سوار ہوکر پکنک منانے ہری دوار جارہے تھے اسی دوران لکھنؤ۔ آگرہ ایکسپریس وے پر بس کا ڈیزل ختم ہوگیا اورکچھ طالب علم دیگر افراد کے ساتھ بس سے نیچے اتر کر سڑک پر کھڑے ہوگئے تبھی تقریباً صبح 4 بجے ایک تیز رفتار روڈویز بس نے سڑک پر کھڑے لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس حادثے میں استاد وجے کمار کے علاوہ مہیش کمار گپتا، ابھے پرتاپ سنگھ،متھلیش کمار اور وشال کمار سمیت چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی نے اسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی دو افراد کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *