گریٹر نوئیڈا : یکطرفہ پیارنے لی معشوقہ کی جان

greater-noida-murder
اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے کاسنا تھانہ علاقہ میں جگت فارم مارکیٹ میں ایک سرپھرے عاشق نے ایک نوجوان لڑکی پرچاقوسے حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔اس کے بعدبھیڑ جیسے ملزم عاشق کی طرف آنے لگی تواس نے خودکوبھی چاقوسے مارکرزخمی کرلیا۔اس کے بعداطلاع ملنے پرتھانہ کاسناپولس جائے واردات پرپہنچی۔پولس نے دونوں زخمیوں کوعلاج کیلئے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔جہاں علاج کے دوران لڑکی کی موت ہوگئی ۔پولس معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے ۔یہ معاملہ یکطرفہ پیارکا بتایاجارہاہے۔
پولس کے مطابق، جگت فارم کے اے پلازہ راجیشوردیال کی کاسمیٹک کی دکان ہے۔قریب ڈیڑھ ماہ پہلے ہی اس دکان میں کمپنی کی پرموٹرخوشبونام کی لڑکی(رہائشی دادری)نے کام کرناشروع کیاتھا۔پولس کے مطابق، وہ صبح گیارہ بجے واش روم جانے کیلئے دکان سے باہرآئی تھی۔اسی بیچ ایک سرپھرے عاشق نے دکان میں گھس کرپہلے لڑکی پرچاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔جب بھیڑاسے پکڑنے کیلئے اس کی طرف پہنچی تواس نے خودکوبھی چاقوسے زخمی کرلیا۔اس حملے میں دکان کی سیڑھیاں خون سے لت پت ہوگئیں ۔وہیں لڑکی اورلڑکے کوتڑپتادیکھ کرلوگوں نے پولس کواس کی خبردی۔موقع پرپہنچی پولس نے فوراً دونوں کوایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔جہاں علاج کے دوران لڑکی نے دم توڑدیا۔وہیں لڑکے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔فی الحال پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔وہیں متاثرہ لڑکی فریق کاکہناہے کہ سرپھرے عاشق لڑکاکافی دنوں سے لڑکی کوپریشان کررہاتھا۔پہلے بھی اس کا سورج پورمیں پیچھاکیاگیاتھا، جس کی شکایت پولس سے کی تھی۔وہیں پولس افسروں کا کہناہے کہ لڑکی کاکلدیپ نام کے لڑکے تنازعہ ہوگیاتھا، جس کے باعث کلدیپ نے پہلے لڑکی کوچاقوسے مارکرزخمی کردیا ،اس کے بعد خودکومارکرزخمی کرلیا۔بہرکیف پولس مزیدمعاملے کی تفتیش میں لگ گئی ہے اورجانچ کررہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *