پی ایم مودی نے دیاتھا فٹنیس چیلنج ،کمارسوامی نے دیاایساجواب

modi-kumarswamy
’فٹنس چیلنج‘مہم کے تحت وزیراعظم نریندرمودی نے ٹویٹرپرآج اپناایک ویڈیوجاری کیاہے۔ساتھ ہی کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی، دولت مشترکہ کھیلوں کی میڈلسٹ ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا اور بھارتی پولیس سروس کے 40 سال سے زیادہ عمر کے افسران کو فٹنس چیلنج بھی دیا۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے وزیر اعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے ٹویٹ کا جواب دیا۔کمارسوامی نے ٹویٹر پر لکھاکہ میں اسے اپنے لئے ایک اعزاز محسوس کرتا ہوں اور میری صحت کے بارے میں تشویش کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ انہو ں نے کہاکہ میں مانتا ہوں کہ جسمانی فٹنس ہم سب کے لئے ضروری ہے اور میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔ یوگ اور ٹریڈمل میری روزانہ ورزش کا حصہ ہیں۔ اس کے آگے انہو ں نے لکھاکہ میں اپنی ریاست کی ڈیولپمنٹ فٹنس کو لے کر زیادہ فکرمند ہوں اور میں اس معاملے میں آپ کی حمایت چاہتا ہوں۔
آپ کوبتادیں کہ وزیرکھیل راجیہ وردھن راٹھورکے ذریعہ شروع کئے گئے فٹنس چیلنج کوپی ایم مودی نے قبول بھی کیا۔بدھ کووزیراعظم نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرایک ویڈیوجاری کیا جس میں مودی کئی طرح یوگ پراکٹس کررہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *