فلم ریس 3:سلمان خان بنے باکس آفس کے سکندر، جانئے تین دن کی کمائی

race3
بالی ووڈکے سلطان سلمان خان کی فلم ریس 3کوریلیزہوئے محض تین دن گزرہے ہیں لیکن یہ فلم باکس آفس پرکامیابی کے نئے ریکارڈزبنارہی ہے۔ عیدکے موقع پرریلیزہوئی ایکشن سے بھرپور اس فلم نے پہلے ویکینڈھر100کروڑروپے کابزنس کرلیاہے۔حالانکہ، سلمان خان جیسے سپراسٹار کی فلم کا100کروڑکے کلب میں شامل ہوناعام بات ہے۔ یادرہے کہ بجرنگی بھائی جان، سلطان اورایک تھائیگر کے بعدیہ سلمان کی چوتھی فلم ہے، جس نے تین دن میں 100کروڑروپے سے زیادہ کا بزنس کیاہے۔ٹریڈ اینالسٹ رمیش بالاکے اعدادوشمارکے مطابق، ریس 3نے اتوارکوتابڑتوڑبزنس کیاہے۔ فلم کے کھاتے میں تقریباً 38کروڑروپے آئے ہیں۔اسی کے ساتھ پہلے ویکنڈپرسلمان کی اس فلم نے 105کروڑروپے کا بزنس کرلیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *