کرناٹک:جے نگر اسمبلی سیٹ کے لئے ووٹنگ جاری 

jaynagar
کرناٹک میں جے نگر اسمبلی سیٹ کیلئے آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی اوریہ ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ۔ ریاست میں 12مئی کو اسمبلی انتخابات سے کچھ روز قبل ہی موجودہ ممبر اسمبلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے امیدوار بی این وجے کمار کا انتقال ہوجانے کی وجہ سے یہ الیکشن منسوخ کردیا گیا تھا۔بہرکیف آج جے نگرسیٹ پرووٹنگ ہورہی ہے۔ اس سیٹ پرکانگریس اوربی جے پی دونوں پارٹیاں جیت حاصل کرناچاہتی ہیں۔جے نگر حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 2،03،184 ہے۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔
پولنگ کے دن اسمبلی حلقہ میں دفاتر اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سیٹ کے لئے کل 19 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ریاست کے سابق وزیر راما لنگ ریڈی کی بیٹی سومیا ریڈی کو کانگریس نے اپنا امیدوار بنایا ہے، جن کا مقابلہ بی جے پی امیدوار پرہاد بابو سے ہوگا جبکہ عام آدمی پارٹی کے ریاستی سربراہ روی کرشن ریڈی پارٹی کی جانب سے امیدوار ہیں۔ جنتا دل (سیکولر) کے کالے گوڑا اور سعید جبیں نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ہے اور کانگریس امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔
عیاں رہے کہ ریاست میں بی جے پی کو104سیٹوں پرجیت ملی ہے۔کانگریس 78سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے جبکہ 38سیٹوں کے ساتھا جے ڈی ایس تیسرے نمبرپرہے۔حالانکہ فی الحال کرناٹک میں کانگریس اورجے ڈی ایس کی متحدہ سرکارہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *