کرناٹک:جے نگراسمبلی سیٹ پرووٹوں کی گنتی جاری، کانگریس آگے

congress
کرناٹک :جے نگراسمبلی سیٹ کیلئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔جے نگرسیٹ پر11جون کو216بوتھوں پر55فیصدووٹ ڈالے گئے تھے۔ جانکاری کے مطابق، کانگریس کو3ہزار749اوربی جے پی کو3ہزار322ووٹ ملے ہیں۔جے نگرسیٹ سے کانگریس اورجے ڈی ایس نے مل کرسدارمیاسرکارمیں ریاستی وزیرداخلہ رہے رامالنگاریڈی کی بیٹی سومیاریڈی کواتاراہے۔وہیں بی جے پی نے اپنے مرحوم ایم ایل اے بی این وجے کمارکے بھائی بی این پرہلادکوٹکٹ دیاہے۔کرناٹک اسمبلی کے لئے 12مئی کوریاست بھرمیں انتخابات کرائے گئے تھے۔
یادرہے کہ اس سیٹ سے الیکشن لڑرہے بی جے پی کے لیڈراورموجودہ رکن اسمبلی بی این وجے کمارکا4مئی کوانتخابی تشہیرکے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیاتھا۔بی این وجے کمارجے نگراسمبلی سیٹ سے دوبارہ رکن اسمبلی رہے تھے ۔الیکشن کمیشن نے ان کے انتقال کی وجہ سے اس پرووٹنگ منسوخ کردیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *