کانپور:سرکاری اسپتال کا اے سی پلانٹ خراب، آئی سی یومیں 5مریضوں کی موت

kanpur-hospital
ریاست اترپردیش کے شہرکانپورکے ہیلٹ اسپتال میں انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث زیرعلاج 5مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ آئی سی یوکا اے سی فیل ہونے کے باعث یہ موت ہوئی ہیں۔حالانکہ اسپتال انتظامیہ اس بات سے انکارکررہاہے کہ اے سی خراب ہونے سے مریضوں کی موت ہوئی لیکن خبرہے کہ جمعرات کوآئی سی یوکے سارے ایسی بندہوگئے۔ اوورہیٹنگ کے باعث سبھی کام کرنابندکردیا۔بہرحال کانپور کے ہیلٹ اسپتال کے میڈیسن محکمہ میں جمعرات کے روز دیر رات بڑا واقعہ پیش آیا۔ اچانک آئی سی یو کا ایسی پلانٹ خراب ہو جانے کی وجہ سے وارڈ میں داخل پانچ مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ کانپور کے ہیلٹ اسپتال کے میڈیسن محکمہ میں جمعرات کے روز یہ حادثہ ہوا۔ خبر کے مطابق جس وقت ایسی فیل ہوا ، اس وقت اآئی سی یووارڈ میں چار بچوں کو ملا کر 11 مریض داخل تھے۔ اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ لیکن ڈاکٹروں نے معاملہ میں لیپاپوتی بھی شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ موت ایسی فیل ہونے کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔جب کہ ان سبھی مریضوں کی حالت پہلے سے خراب تھی۔

 

بتایا جا رہا ہے کہ ایسی میں متعدد دنوں سے خرابی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ لیکن اس پر غور نہیں دیا گیا اور جگاڑ سے اسے چلایا جاتا رہا۔ جمعراب کو آئی سی یو کے سارے اے سی بند ہو گئے۔ زیادہ گرمی ہونے کی وجہ سے تمام اکویپمنٹ نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے 75 سالہ اندرپال، گیا پرساد 75 سالہ، رسول بخش 55 سالہ ، مراری 56 سالہ اور دیگر کی موت ہو گئی ہے۔
غورطلب ہے کہ جہاں موت کی وجہ اے سی میں خرابی بتائی جارہی ہے تووہیں آئی سی یونگراں ڈاکٹرسوربھ اگروال کاکہناہے کہ گذشتہ 24گھنٹے میں پانچ مریضوں کی موت ہوئی ہے، مگراے سی فیل ہونے سے نہیں۔ تین مریضوں کی موت ہارٹ اٹیک سے جبکہ دومریض پہلے ہی سے کافی سنگین حالت میں تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *