جموں وکشمیر: گورنراین این ووہرا آج کریں گے کل جماعتی میٹنگ

nnvohra-jk-governor
جموں وکشمیر میں پی ڈی پی-بی جے پی اتحادٹوٹنے اورگورنرراج نافذہونے کے بعد گورنراین این ووہرا نے پہلی بار سیاسی حالات کے مدنظرآج (جمعہ )کوکل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔اس میٹنگ میں گورنر راج کے بعد ریاست کی موجودہ حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس لئے جموں وکشمیر میں گورنر راج کے بعد گورنر این این ووہرا نے آج سبھی پارٹی سربراہوں کی کل جماعتی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میں قومی اور ریاستی سطح کی سبھی پارٹیوں کو بلایا گیا ہے۔
یادرہے کہ بی جے پی کی حمایت واپسی سے پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت گر گئی تھی۔ اس کے بعد بدھ کو ریاست میں گورنر راج نافذ ہو گیا ہے۔امیدکی جارہی ہے کہ ریاست کے سیاسی حالات پرجائزہ لیں گے اورگورنرسبھی جماعتوں کوکچھ ہدایات بھی دے سکتے ہیں۔ساتھ ہی بتایاجارہاہے کہ ریاست کی موجودہ صورتحال کابھی جائزہ لیں گے۔
عیاں رہے کہ موجودہ اسمبلی کا چھ سال کا میعاد کار مارچ 2021 میں ختم ہو رہا ہے۔ بتا دیں کہ گورنر این این ووہرا کی بھی مدت کار 25 جون کو ختم ہو رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *