آئیفا ایوارڈ2018:عرفان خان -سری دیوی کوبہترین اداکارواداکارہ کاایوارڈ

irfan-khan
تھائی لینڈ کے بنکاک میں واقع سیام نرامت تھیٹرمیں اتوارکومنعقدہ19ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ(آئیفا)میں عرفان خان -سری دیوی کوبہترین اداکارواداکارہ کاایوارڈدیاگیا۔بالی وڈ میں اپنے سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور اداکار عرفان خان کوفلم ‘ہندی میڈیم ‘ کیلئے بہترین اداکارکاایوارڈ دیاگیا وہیں مرحوم اداکارہ سری دیوی کو فلم ’مام‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈدیاگیاہے۔بین الاقوامی ہندی فلم اکادمی ایوارڈ (آئیفا) میں سرفہرست اداکار اوراداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ساکیت چودھری کی ہدایت میں بنی فلم ہندی میڈیم کوبہترین فلم کا ایوارڈ ملا اس کے علاوہ ساکیت چودھری فلم ’تمہاری سولو‘ کے لئے سرفہرست ہدایت کار کے ایوارڈسے بھی نوازے گئے ہیں۔نوازالدین صدیقی کو فلم ’مام‘ کے لئے بہترین معاون اداکار اور ماہرہ وج کو فلم(سکریٹ سپراسٹار) کے سرفہرست معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔انوپم کھیر کو آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومینٹ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
عیاں رہے کہ فلم ’ہندی میڈیم‘ تعلیمی نظام پرمبنی ایک کامیڈی فلم تھی ۔وہیں سری دیوی کی فلم ’مام‘ ایک کرائم تھریلرفلم تھی۔یادرہے کہ عرفان خان ایک بیماری سے متاثرہیں اوروہ ان دنوں لندن میں نیوروانڈوکرائن کینسرکا علاج کروارہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *