دہرادون میں 50ہزارلوگوں کے ساتھ پی ایم مودی نے کیا’یوگا‘

pm-modi-yog
دہرادون:آج 21جون کوپوری دنیامیں چوتھا’یوگ دیوس‘ منایاجارہاہے۔بتادیں کہ وزیراعظم مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں 2014کوپوری دنیامیں یوم یوگا منانے کا مطالبہ کیاتھا۔بین الاقوامی یوم یوگاکااعلان ہندوستان کیلئے ایک عظیم لمحہ تھا کیونکہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے تجویزآنے کے محض تین مہینے کے اندراس کے انعقاد کااعلان کردیا۔اقوام متحدہ نے یہ اعلان کیاکہ 21جون کا دن یوم یوگا کے طورپرمنایاجائے گا۔بہرکیف آج وزیر اعظم نریندر مودی نے چوتھے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف آر آئی ) میں تقریباً 50 ہزار رضاکاروں کے ساتھ یوگا کیا۔پی ایم مودی کے ساتھ نوجوانوں، بوڑھوں اور سکیورٹی کے جوانوں نے بھی یوگا کیا۔پی ایم مودی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا’’آج دنیا کا ہر ملک اور ہر شہری یوگا کو اپنا ماننے لگا ہے۔ ہم ہندوستانیوں کے لئے بڑا پیغام یہ ہے کہ ہم اس روایت کے امین ہیں۔ اگر ہم اپنے ثقافتی ورثے پر فخر کرنا شروع کر دیں تو دنیابھی فخر کرنے میں پیچھے نہیں رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان نے خود کو یوگا سے منسلک کیا تو دنیا بھی یوگا سے جڑ گئی‘‘۔مسٹر مودی نے کہا کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اگر دنیا میں یوگا کرنے والے لوگوں کے اعداد و شمار جمع کئے جائیں تو یہ بہت بڑا ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا’’دنیا میں بہت سی طاقتیں ہمیں تقسیم کرتی ہیں جبکہ یوگا ہمیں متحد کرتا ہے۔ یہ ہر شخص کو سکون فراہم کرتا ہے۔ دشمنی کو فروغ دینے کی بجائے یوگا ہمیں جوڑتا ہے‘‘
بہرحال مودی نے چوتھے بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف آر آئی ) میں یوگاتقریب میں حصہ لیا۔اس موقع کے پرپی ایم مودی ، گورنرڈاکٹرکے کے پال، وزیراعلیٰ تروندرراوت، مرکزی آیوش وزیراوراتراکھنڈ کے آیوش وزیرہرک سنگھ راوت بھی موجودرہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *