مولانا حالی اردولائبریری میں افطار پارٹی کا اہتمام 

hali-iftar
ارورنگ آباد:داؤد نگر اورنگ آباد کے مولانا حالی اردو لائبریری کے احاطہ میں نو منتخب وارڈ کونسلروں کے ذریعے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی آر جے ڈی کے منا عزیز ،اور جے ڈی یو کے سنےئر لیڈر پرمود سنگھ چندرونشی، ابھئے چندر ونشی ،رامانند چندر ونشی سنگھ ،اجئے چندر ونشی ،وجئے چندر ونشی ،کوشلندر سنگھ ،محمد اشہر انصاری ،محمد ابرار ،محمد اظہار ،نہال عالم ،بلرام کمار ،محمد رضوان عالم،روشن سنگھ ،محمد للو سنگھ وغیرہ بطور خاص موجود تھے ۔واضح رہے کہ داؤدنگر اورنگ آباد کی حالی لائبریری میں افطار پارٹی کی شروعات 1985سے شروع ہوا تھا جس کا سلسلہ آج تک چل رہا ہے اور ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں اس لائبریری میں مختلف شخصیات اور تنظیموں کی طرف سے افطار پارٹی کا نظم ہوتے رہتا ہے ۔جس میں گنگا جمنی کی تہدیب کی جھلک دیکھائی دیتی ہے ۔سماج کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سماجی اور سیاسی شخصیات سبھی اس لائبریری میں دعوت افطار میں شریک ہو کر بھائی چارہ کے ماحول کو پروان چڑھانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔اس افطار پارٹی کی شروعات کرنے والوں میں مرحوم کوثر داؤدنگر ،منہاج نقیب،خورشید گلزار قریشی ،ماسٹر سعید ،ماسٹر عین الحق ،ڈاکٹر بختیار نواز ،ارشد حسین ،پروفیسر عرفان آصف ،ساحر داؤدنگر وغیرہ شامل تھے جنہوں نے اپنی کوشش اور کاویشوں سے مولان حالی لائبریری کوگنگا جمنی تہدیب کا گہوارہ بنانے میں اہم رول ادا کیا ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *