اے ایم یو میں منعقدہ روزہ افطار میں یونیورسٹی و انتظامیہ کے اہلکاروں اور معززین شہر کی شرکت

iftar
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی جانب سے یونیورسٹی کے گیسٹ ہاؤس نمبر 1میں جمعرات کو روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے پروچانسلر نواب اِبن سعید خاں چھتاری اور پرو وائس چانسلر پروفیسر تبسم شہاب سمیت انتظامیہ کے افسران اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سبھی مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ روزہ افطار میں ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ، ایس ایس پی اجے ساہنی، ایس پی سٹی اتُل شریواستوا،اے ڈی ایم سٹی شیام بہادر سنگھ کے علاوہ جیوڈیشیل سروسیز کے سینئر اہلکاراور یونیورسٹی انتظامیہ کے اہلکار، ای سی اور اے ایم یو کورٹ کے مقامی اراکین، صحافی، ممبر انچارج اور اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (اموٹا) کے عہدیداران شریک ہوئے۔
اس سے قبل بدھ کو ہوئے روزہ افطار میں یونیورسٹی کے سبھی ڈین و صدر شعبہ، پرنسپلس، پرووسٹ، ڈائرکٹرس، کوآرڈنیٹرس، طالب علم کورٹ ممبران ، اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، آرڈی اے، امپلائیز یونین اور اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *