کیرالہ -لکش دیپ میں شدید بارش کی وارننگ،ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ 

rain
ممبئی میں بارش نے ایک بارپھرآفت پیداکردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شدیدبارش ہوسکتی ہے۔محکمہ نے پہلے ہی ہی بارش کولیکرکہاتھاکہ یہاں 8-9اور10جون کوشدیدبارش ہوسکتی ہے۔اسلئے لوگوں کوہوشیاررہنے کیلئے کہاہے۔محکمہ کا اندازہ ہے کہ اس ہفتے ممبئی سمیت مہاراشٹرکے ساحلی علاقوں میں بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔

 

ممبئی کے علاوہ آج کیرل -لکش دیپ میں بھی میں شدیدبارش کے آثارہیں اسلئے یہاں کے مچھواروں کو آگاہ کیاگیاہے۔ماہی گیروں کو اس دوران سمندر میں نہیں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کیرالہ کے ساحلی علاقے اور لکش دیپ میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
محکمہ کے مطابق مانسون جنوبی کونکن، گوامیں بھی آج پہنچے گا،جہاں سے وہ مہاراشٹرکے شمالی حصوں کی جانب آگے بڑھے گا اسلئے ان علاقوں میں اگلے 24گھنٹوں میں بھیانک بارش ہونے کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے کچھ حصوں میں 11 جون تک شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق 11 جون کو کچھ جگہوں میں ہلکی بارش ہونے کا اندازہ ہے جبکہ کچھ حصوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *