زبردست بارش سے تھمی ممبئی کی رفتار،2دن کا الرٹ جاری

heavy-rain-in-mumbai
میٹروسٹی ممبئی میں جمعہ کوملی تھوڑی راحت کے بعد آج ہفتے کوایک بارپھرتیزبارش ہورہی ہے۔مانسون کی دستک کے ساتھ ہی بارش سے شہرکی رفتارتھم سی گئی ہے۔کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے شہر کے کئی حصوں میں پانی بھر گیا ہے اور ٹریفک جام لگا ہوا ہے۔ زبردست بارش کا ہوائی خدمات پر بھی اثر پڑا ہے۔
گزشتہ 12 گھنٹوں میں شہر میں 95۔75 سیمی بارش ہوئی ہے۔ صبح تقریباً 30 منٹ تک ہوئی بارش کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں کی سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے، جس میں ماہم، منڈماتا، پریل اور مرین ڈرائیو کی سڑکیں بھی شامل ہیں۔کچھ جگہوں پرلوکل ٹرینیں 10سے 12منٹ کی دیری سے چل رہی ہے،جس میں لوگوں کومشکل اٹھانی پڑرہی ہے۔ حالانکہ اب تک کوئی ٹرین کینسل نہیں ہوئی ہے، لیکن مسافروں کے مطابق ٹرینیں بھی تاخیر سے چل رہی ہیں۔
خراب موسم کی وجہ سے دو پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں جبکہ کئی طیارے طے وقت سے تاخیر سے پرواز کررہے ہیں۔وہیں چھاترپتی شیواجی انٹرنیشنل اےئرپورٹ پرکئی ہوائی خدمات کوڈائیورٹ کرناپڑاہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دودن تک بھاری بارش ہونے کااندازہ لگایاہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ڈی کے افسران کے مطابق جنوب مغربی مانسون ابھی کرناٹک تک پہنچ گیا ہے اور یہ تیزی سے کونکن ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے 6 اضلاع میں زبردست بارش کی وارننگ دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ممبئی میں اگر بارش نہیں رکے گی تو پھر لوگوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *