ممبئی میں بارش کاقہر،زیرتعمیرعمارت منہدم

building
ممبئی اورتھانے میں اس مانسون کی پہلی بارش ہورہی ہے۔ اتواردیرشب سے تیزبارش ہونے سے نچلے علاقوں میں پانی بھرگیاہے۔اتناہی نہیں،ممبئی میں مسلسل ہو رہی تیز بارش سے یہاں معمول کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔بارش کی وجہ سے انٹاپ ہل میں واقع ودیالنکر روڈ پرایک زیر تعمیرعمارت منہدم ہو گئی ہے اور مذکورہ حادثہ میں سات گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بتایاجارہاہے کہ اتواردیررات جنوبی ممبئی میں میٹروسنیماکے نزدیک ایک پیڑگرنے سے دولوگوں کی موت ہوگئی ۔وہیں تھانے میں وڈول گاؤں میں دیوارگرنے سے ایک بچی کی موت ہوگئی اوراسکے اہل خانہ زخمی ہوگئے ۔یہ واقعہ دیررات سوادوبجے پیش آیاہے۔
علاوہ ازیں ریلوے لائن پر پانی بھرنے سے ویسٹرن، ہاربر اور سینٹرل لائن 5 سے 7 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ وہیں دوسری جانب بارش کی وجہ سے باندرا اسٹیشن پر بھی تکنیکی خرابی آگئی ہے اور ٹرین لیٹ ہو گئی ہے۔ادھرمحکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیاہے کہ اگلے کچھ دنوں تک ممبئی میں ایسی ہی بارش ہوتی رہے گی، اسلئے لوگوں کوپہلے سے تیاررہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *