جموں وکشمیرمیں میں گورنرراج نافذہو:عمرعبداللہ

omar-abdullah
جموں وکشمیرمیں پی ڈی پی -بی جے پی اتحادٹوٹنے کے بعد ریاست کے سابق وزیراعلیٰ ونیشنل کانفرنس کے لیڈرعمرعبداللہ نے سرینگرمیں گورنراین این وہرا سے ملاقات کی۔ اس کے بعد نیشنل کانفرنس کے لیڈروسابق سی ایم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں سرکاربنانے کیلئے ہماری پارٹی کسی کے ساتھ نہیں جائے گی۔انہو ں نے کہاکہ میں چاہتاہوں کہ ریاست میں صدرراج نافذہو۔عمرعبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس نہ تو2014میں مینڈیٹ تھا اورنہ ہی 2018میں ہے۔انہو ں نے کہاکہ ہم کسی کے ساتھ اتحادکرنے نہیں جارہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ میں نے گورنرسے ملاقات کی اورکہاکہ ریاست میں صدرراج ہی لگے۔عمرعبداللہ نے کہاکہ ہمیں کوشش کرنی ہوگی کہ ریاست کے جوحالات ہیں وہ درست ہو۔ انہو ں نے صحافیوں کوبتایاکہ ہم نے گو رنرسے کہاکہ ہماری پارٹی ریاست میں گورنرکی مددکرے گی۔انہو ں نے بتایاکہ ابھی کسی پارٹی کے پاس اکثریت نہیں ہے توانہیں گورنررول لاگوکرناہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی پارٹی کی طرف سے گورنرکوبھروسہ دلایاہے کہ ہم کسی بھی حالت میں ان کی حمایت کریں ،لیکن ساتھ ہی گذارش بھی کی کہ ریاست میں زیادہ دنوں تک گورنرراج نہ ہو،لوگوں ان کے ذریعہ منتخب کی گئی سرکارکے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع ملناچاہئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *