واجپئی کی حالت میں بہتری: ایمس

atal
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کی جانب سے منگل کو جاری ریلیز کے مطابق سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حالت مستحکم ہے۔ان کے انفیکشن کو روکنے کے لئے اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی ہیں جس سے ان کی حالت میں بہتر ی آرہی ہے۔ دوسری جانب ان کی صحت کے تئیں مرکزی حکومت کا پورا محکمہ فکر مند ہے۔ ایمس میں داخل واجپیئی سے ملنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کا ہجوم لگارہا۔ ان میں مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا، وجے گوئل اور ڈاکٹر ہرش وردھن بطور خاص رہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح بھی واجپئی کی صحت کے تعلق سے ان کے خاندان کے لوگوں سے بات کی۔ مودی نے ایمس کے ڈاکٹروں سے بھی بات کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *