لکھنؤ:دوہوٹلوں میں لگی بھیانگ آگ ،5لوگوں کی موت

hotel-viraat
لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن کے پاس واقع وراٹ انٹرنیشنل ہوٹل میں صبح بھیانک آگ لگ گئی ۔آگ میں جھلسے 7افرادکواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج دوہوٹلوں میں آگ لگنے سے 4لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔حالانکہ ایک نیوزایجنسی کے مطابق ،پانچ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ آگ آج صبح ہوٹل وراٹ انٹرنیشنل میں لگی اورجلدہی اس سے متصل ایس ایس جے انٹرنیشنل ہوٹل میں بھی پھیل گئی۔فائربرگیڈ اہلکارموقع واردات پہنچے اورانہیں آگ بجھانے میں دوگھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔ لکھنؤ رینج کے آئی جی ایس پانڈے نے بتایاکہ چارلوگوں کی موت ہوئی ہے اور50لوگوں کوبچالیاگیاہے۔انہو ں نے کہاہے کہ اگرہوٹل انتظامیہ کی جانب سے تحفظ میں کوئی خامی پائی گئی توسخت کارروائی کی جائے گی۔ایس ایس پی دیپک کمارکے مطابق، آگ بیسمنٹ میں لگی اورجلد ہی اس نے بالائی منزل کواپنی زدمیں لے لیا۔ موقع واردات پرراحت کا کام جاری ہے اورموقع پرپہنچے سینئرضلع افسران راحت کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *