ممبئی کے فورٹ علاقے میں بھیانک آتشزدگی

fire-in-mumbai-fort-area
ممبئی کے فورٹ علاقے میں ایک 6منزلہ عمارت میں آج صبح زبردست آگ لگ گئی۔اس عمارت کا نام کوٹھاری مینشن ہے۔آگ کے باعث عمارت کا ایک پوری طرح منہدم ہوگیاہے۔آتشزدگی اتنی تیز ہے کہ عمارت کے باہر کی لپٹیں اور دھواں باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی لوگ پوری طرح سے خوفزدہ ہیں۔آگ بجھانے کیلئے فائربرگیڈ کی 16گاڑیاں اور11جنبوٹینکرموقع پرہیں۔بتایاجارہاہے کہ آگ بجھانے کے دوران فائر ٹینڈرس کے دو افسران زخمی ہوگئے۔بتایاجارہاہے کہ آگ پرقابوپوری طرح نہیں پایاجاسکاہے۔صبح سواچاربجے آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد فائربرگیڈ اہلکار8منٹ بعدہی پہنچ گئے تھے۔آگ سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیاہے۔ آگ کیسے لگی ہے، اس بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *