فلم ’زیرو‘ کا ٹیزرہواجاری،سلمان کی گودمیں نظرآئے شاہ رخ

zero-teaser
فلم ’زیرو‘ کا ٹیزرریلیزکرکے شاہ رخ خان نے عیدکی مبارکباددی ہے۔شاہ رخ خان نے سلمان خان کی سرپرائزانٹری دی ہے۔عیدکے موقع پربادشاہ خان نے ایساسرپرائز دیاہے، جس کی کسی کوامیدتک نہیں تھی۔شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے ٹیزر میں سلمان خان کی انٹری دیکھ کرہرکوئی حیران رہ گیا۔زیروکا ٹیزرجاری ہوگیاہے اوربونے شاہ رخ کے ساتھ سلمان خان عیدپرڈانس کرتے نظرآرہے ہیں ، اتنا ہی نہیں ، شاہ رخ خان سلمان کے گودمیں بیٹھ کرڈانس بھی کر رہے ہیں۔
بہرکیف شاہ رخ خان کی فلم ’ زیرو ‘ کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔ مسلسل خبروں میں رہی شاہ رخ خان کی فلم ‘زیرو ‘ کے ٹیزر میں وہ ایک بونے کے کردارادا کر رہے یں۔ وہیں اس ٹیزر میں سلمان خان کی موجودگی بھی دیکھی جا رہی ہے۔ کچھ ماہ قبل ہی شاہ رخ خان نے اس فلم کے ٹا ئٹل کے اعلان کر کے اپنے فینس کی دھڑکنے بڑھا دی تھی۔ ٹیزر پر رلیز کا وعدہ بھی کیا تھا۔ اور اپنے وعدہ کے مطابق شاہ رخ خان نے اس ٹیزر کے زریعہ لوگوں کو عید کی مبارک باد بھی دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *