اقتدارکیلئے کانگریس نے ایمرجنسی لگاکرملک کوجیل خانہ بنادیاتھا:نریندرمودی

pm-modi
بی جے پی آج ایمرجنسی کے 43سال پورے ہونے پرملک بھرمیں ’یوم سیاہ ‘ منارہی ہے۔اسی کولیکروزیراعظم نریندرمودی نے آج ممبئی میں ایک پروگرام میں کارکنان کے بیچ ایمرجنسی کولیکربات کی۔ اتناہی نہیں ، اس موقع پروزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس پارٹی پرجم کربرسے۔انہو ں نے کہاکہ ہرسال ایمرجنسی کویادکیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ کیلئے یہ سیاہ دن ہے۔اسے صرف کانگریس اوراس کی سرکارکی مخالفت کرنے کیلئے نہیں منایاجاتاہے۔ایمرجنسی کی برسی پروزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ کوئی یہ سمجھنے کی غلطی نہ کرے کہ ہم صرف ملک میں ایمرجنسی لگانے والی کانگریس سرکارکی تنقیدکرنے کیلئے کالے دن کویادکرتے ہیں۔ہم ملک کی موجوداورجذباتی نسل کوبیدارکرناچاہتے ہیں، ہم جمہوریت کے تئیں عزم کوبرقراررکھنے کیلئے اس کویادکرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بیداری کیلئے بی جے پی یوم سیاہ منارہی ہے۔ ایمرجنسی کے وقت خوف ماحول تھا اورملک کے جمہوریت پرکالادھبہ ہے۔ کانگریس نے ایمرجنسی کا پاپ کیاتھا اورآئین کا غلط استعمال کیاگیا۔انہو ں نے نئی نسل کوایمرجنسی کا علم نہیں ہے۔انہیں اس کے بارے میں بتانابیحدضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ پیاسے کوپتانہیں ہے کہ پانی کیساہوتاہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ دیش کوپتہ نہیں تھاکہ اقتدارکے موہ میں اورکنبہ بھکتی کے پاگل پن میں، جمہوریت اورآئین کی بڑی بڑی باتیں کرنے والے لوگ ہندوستان کوجیل خانہ بنادیں گے۔ایمرجنسی کے عدلیہ کوخوفزدہ کردیاتھا، جوجمہوریت کیلئے وقف تھے ان کومصیبت جھیلنے کیلئے مجبورکردیاگیاتھا اورجولوگ ایک کنبہ کے طرف تھے ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں تھی۔ایک کنبہ کیلئے آئین کا جس طرح سے ذرائع کے طورپراستعمال کیاجاسکتاہے، شایدہی ایسی مثال مل سکتی ہے۔جب جب کانگریس پارٹی کواورخاص کرایک خاندان کواپنی کرسی جانے کا بحران محسوس ہواہے توانہو ں نے چلاناشروع کیاہے کہ دیش بحران سے گزررہاہے، دیش میں خوف کاماحول ہے اوردیش بتاہ ہوجانے والا ہے اوراسے صرف ہم ہی بچاسکتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ اقتدارکیلئے کانگریس نے ملک کوجیل خانہ بنادیاتھا۔
پی ایم مودی نے کشورکمارکاذکرکرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے انہیں گانے بجانے کیلئے بلایا، کشورکمارنے منع کردیا توریڈیوپرکشورکمارکے گانے کوہٹادیاگیا۔اتناہی نہیں، کانگریس پارٹی ’آندھی‘ فلم سے اتنی ڈرگئی تھی کہ اس پرپابندی لگادی گئی۔انہو ں نے کہاکہ جس پارٹی کے اندرہی جمہوریت نہیں اس سے جمہوریت کولیکرعزم کی امیدنہیں کی جاسکتی ہے۔پی ایم مودی نے کہاکہ جمہوریت میں آگاہ رہنے کیلئے ہم اس دن کویادکرتے ہیں۔انہو ں نے کانگریس پرحملہ بولتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے آئین کوکچل ڈالاہو، ملک کی جمہوریت کوقیدخانے میں بندکردیاہو، وہ آج خوف وڈرپھیلارہے ہیں کہ مودی آئین کوختم کردے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *