ہندوستا ن میں ابھی تک کہیں سے ماہ شوال کاچاندنظرآنے کی کوئی خبرنہیں، رویت ہلال کمیٹیوں کی میٹنگیں جاری

chand

ملک بھر میں عید کے چاند کو لیکر تجسس برقرار ہے۔ ابھی تک کسی بھی جگہ سے رویت ہلال کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔مختلف شہروں میں آسمان ابر آلود ہے۔ رویت ہلال کمیٹیوں کی میٹنگوں کا بھی دور جاری ہے۔عیدالفطر کے چاند کے دیدارکیلئے دن چھپتے ہی لوگ آسمان کی طرف ٹکٹکی لگائے رہے۔لوگوں نے چھتوں پرچڑھ کرچانددیکھنے کی کوشش کی۔ رشتے داروں ،دوست واحباب سے بھی چاندکی خبرمعلوم کرتے رہے ہیں۔عیدکے چانددکھائی دینے کے جانکاری سوشل میڈیا پربھی لیتے رہے، وہاٹس ایٹ، ٹویٹر، فیس بک اورانسٹگرام کابھی خوب استعمال کیا۔ شام ہوتے ہی چاندکے دیدارکیلئے تصدیق کرنی سوشل میڈیاپرشروع کردی تھی۔اتناہی نہیں ،لوگوں نے چاندکی خبرکیلئے ملک بھرمیں رشتے داروں اوردوست واحباب جانکاری لی ۔وہیں پاکستان، سعودی عرب، دبئی ، قطر، شارجہ، عراق سمیت دیگرمسلم ممالک سے چاندکی تصدیق کرنے کیلئے موبائل فون اورانٹرنیٹ وسوشل میڈیاکے ذریعہ رابطہ کیاگیا۔بہرکیف ہندوستان میں ابھی کہیں چاندنظرآنے کی خبرموصول نہیں ہوئی ہے۔
ادھر حیدر آباد کی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔ دکن رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جمعہ کوہفتہ کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔
سوشل میڈیاکے مطابق،ملیشیا،انڈونیشیا، سنگاپور، بورونائی اورآسٹریلیامیں آج چاندنظرآگیاہے۔لہذا بروزجمعہ 15جون کومذکورہ ممالک میں عیدمنائی جائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *