ماہ شوال المکرم کا چاندنظرنہیں آیا،عیدالفطر16جون کو

chand

نئی دہلی :ملک بھرمیں کہیں سے جمعرات کے روزماہ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے -آج 14جون 2018جمعرات کے روزماہ شوال المکرم کا چانددہلی کے علاوہ بہار، بنگال، آسام ، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش،راجستھان، ہریانہ اوراترانچل سے عدم رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں۔لہذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کی طرف سے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ یکم شوال المکرم (عیدالفطر)16جون 2018سنیچرکے روزہے۔بہرحال آج ہندوستان کے کسی بھی حصے سے مصدقہ خبرنہ ملنے پرامارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ،جمعےۃ علماء ہند،ارادہ شرعیہ بہار، خانقاہ مجیبہ ، امارت اہل حدیث، شیعہ رویت ہلال کمیٹی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کانپور،آندھراپردیش مرکزی رویت ہلال کمیٹی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی ریاست کرناٹک ،بنگلور سمیت دیگررویت ہلال کمیٹیوں اورمذہبی اداروں نے بروزسنیچر16جون کوعیدمنانے کا اعلان کیاہے۔
دوسری طرف مرکزی اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی کی ایک میٹنگ ہوئی ۔ ملک کے کسی بھی حصے میں چاند کی رویت کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہ ہونے کے پیش نظر مرکزی اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 16؍جون 2018 ء بروز ہفتہ شوال کی پہلی تاریخ ہوگی۔اوراسی دن عیدمنائی جائے گی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *