جامعہ فاروقیہ بلند شہر کے زیر اہتمام عید ملن تقریب

Eid-Milan-buland-shahar
بلند شہر:شہر کے مرکزی ادارہ جامعہ فاروقیہ کے زیر اہتمام مدرسہ کے ناظم اعلی قاری محمد طلحہ قاسمی کی کنوینر شپ اور مسلم یوتھ کنوینشن کے تعاون سے عید ملن تقریب کا پروقار انعقاد مقامی کلاسک ہوٹل میں کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور نعت پاک پیش کی گئی۔ اس عید ملن تقریب میں ایک جانب مسلمانوں کی اچھی خاصی تعداد تھی تو دوسری جانب سکھ ،ہندو،عیسائی اور دلت سماج کی بھی اچھی خاصی تعدادنے اور ان کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ عید ملن تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں ،ملی تنظیموں ،سماجی وفلاحی کمیٹیوں ،صحافی ، وکلااوردانشوران کے علاوہ ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران کی اہم شخصیات نے شرکت اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
قاری محمد طلحہ قاسمی نے افتتاحی گفتگو میں بتایا کہ عید ہمیں بھائی چارہ ،انسانیت اور محبت کا درس دیتی ہے اور ا سی جذبے کو عام کرنے کی غرض سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی دیہات رئیس احمد خان اپنی گفتگو میں بتایا کہ عید بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے ۔ اس ک فروغ کے لیے ہم سب کو ذمہ داری لینی چاہیے اور انھوں نے آئین کے تحفظ اور سیکولراز م کی بقا پر زور دیتے ہوئے سماج کی ایکتا کے لیے ایسے پروگراموں کو سنگ میل قرار دیا۔ صدر ،ایم ایل اے بھاجپا نے عید ملن تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گنگاجمنی تہذیب اور ہندومسلم بھائی چارہ ہمارے بزرگوں کی وراثت اور اس کو زندہ رکھنا وطن سچی محبت اور ملک کی بقا کے لیے نشان راہ ہے ۔ کانگریس کے صوبائی ترجمان چودھری شیوپال سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ ایک ایشور ایک سنسار اور ایک ہی ہے مانو پریوار اس میں سب کچھ شامل ہوگیا ہے۔ عید ملن تقریب میں ہمیں ساری دوریاں کم کرکے رواداری کو مضبوط کرنا چاہیے۔ بھائی چارہ قائم ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ سماجی وادی پارٹی کے ضلعی صدر حامد علی نے کہا کہ بھائی چارہ قائم رکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ملک کے آئین کا تحفظ اور سیکولرازم کوبچانے کے لیے قربانیوں کی ضرورت ہے ۔
راشٹریہ لوک دل کے ضلعی صدر آصف غازی نے ہندومسلم یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کیرانہ کے ضمنی انتخاب کی مثال پیش کی ۔ بسپا کے سابق ضلعی صدر مون پال سنگھ گوتم ایڈوکیٹ نے تقریب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہندوستانیت اور انسانیت و آئین باقی ہے ہندوستان کی قومی یکجہتی باقی رہیں گی۔ کانگریس کے ضلعی صدر پنڈت سبھاش گاندھی نے کہا کہ ہم سب ایک ہی ملک کی مشترکہ تہذیب سے وابستہ ہیں۔تقریب میں ویوپارک لیڈر چودھری وجندر سنگھ نے قومی اتحاد اور آپسی اتحاد پر زور دیا ۔ کلکٹریٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر دنیش گوتم ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے تمام مذاہب کے رہنے والوں کو عزت دینا اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا ہماری فریضہ ہے ۔ اس موقع پر حاجی نورقریشی ،نصیر احمد ایڈوکیٹ ،انجم مسکان ،ابوالبشر سید حمایت علی سردار،ڈاکٹر ظہیر احمد خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ جلد ہی مسلم یوتھ کنونشن بلندشہر کے زیر اہتمام عید ملن تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ،جس میں تمام مذاہب کی اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دے کر آپسی بھائی چارہ ،محبت اور انسانیت کے فروغ پر کام کیا جائے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *