کیرل میں آج منائی جارہی ہے عید

keral
جمعرات یعنی 14جون کوہندوستان میں کیرل کوچھوڑکرکسی بھی حصے میں چاندنہیں دیکھاگیا۔ہندوستان کے کیرل ریاست میں چانددیکھاگیا،اسلئے ریاست کیرل میں آج 15جون 2018کوعیدمنائی جارہی ہے۔عیدالفطرکے موقع پرلوگوں نے ترووننت پورم کے چندرشیکھرنائراسٹیڈیم میں عیدکی نمازاداکی۔اس موقع پرکانگریس پارٹی کے لیڈراوررکن پارلیمنٹ ششی تھرور بھی وہاں موجودرہے۔اس موقع پرششی تھرورنے ٹویٹ پرتصویرڈالی۔اپنے پوسٹ میں انہو ں نے لکھا’’عیدالفطرمبارک!اسٹیڈیم میں امام کا پیغام سن کراورعبادت کرنے والوں سے جڑکرصبح بن گئی۔انہو ں نے آگے لکھاکہ عیدہرکسی کیلئے خوشی ہے اورمسلم دل میں ہمیشہ مہمانوں کا استقبال ہے۔
shashi
بتادیں کہ گذشتہ کل یعنی 14جون کوکیرل کوچھوڑکرملک میں کہیں بھی چاندنہیں دیکھا گیالیکن کیرل کے کوزیکوڈ میں عیدکاچانددیکھاگیااسلئے کیرل میں آج عیدمنائی جارہی ہے۔بتادیں کہ راجدھانی دہلی سمیت ملک کے باقی حصوں میں سنیچر کوعیدمنائی جائے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *