آسام میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے

earthquake-in-assam
گواہاٹی: آسام میں پیر کو درمیانہ درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 10:23 بجے آئے زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر 4.9 ناپی گئی اور اس کا مرکز آسام کے ڈھینگ میں رہا۔ راجدھانی گواہاٹی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر افراتفری مچ گئی اور لوگ گھروں سے باہر کھلی جگہوں پر نکل آئے۔ زلزلے سے کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *