دہلی یونیورسٹی:دوسری کٹ آف لسٹ جاری

du-cu-toff
دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) نے گریجویٹ کورسزمیں داخلے کیلئے اتوارکودیرشام دوسرا کٹ آف جاری کیاہے، جس میں پہلے کٹ آف کے مقابلے میں 0.25سے لیکر پانچ فیصدتک گراوٹ درج کی گئی ہے۔بہر کیف دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)میں انڈرگریجویٹ کورس میں داخلے کیلئے دوسری کٹ آف لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ دوسری کٹ آف کے مطابق ایڈمشن لینے کے اہل امیدوارآج 25جون سے 27جون تک کالج میں داخلہ لے سکتے ہیں۔وہیں اس باردوسری لسٹ میں پہلی لسٹ کے مقابلے تھوڑی حیران کردینے والی ہے۔ دراصل اس باردوسری لسٹ میں مختلف کورسوں میں اوسطاً 0.25سے 5فیصد تک کی گراوٹ دیکھنے کوملی ہے۔ دوسری کٹ کٹ آف دیکھنے کے خواہشمندامیدوارآفشئل ویب سائٹ پرجاکرہرکورس کے مطابق لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کی ایل ایس آر، ایس آرسی سی اورہندوکالج سمیت کئی اہم کالجوں نے کئی کورسز کولیکراپنی دوسری لسٹ جاری نہیں کی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ 19جون کوپہلی لسٹ جاری ہونے کے بعدکالجوں کی سیٹیں بھرجانے کے باعث ایساہواہے۔عیاں رہے کہ کئی کالجوں میں کچھ کورس میں 70فیصدسیٹیں بھرچکی ہیں، جبکہ کئی کورس کیلئے اب جگہ نہیں بچی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *