ڈاکٹر شیریں رئیس نے ماحولیات پر بین الاقوامی کانفرنس میں پوسٹر پیش کیا

Dr-Shirin-Rais
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ اقتصادیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شیریں رئیس کو بیلجئم کے بروسلز شہر میں ماحولیات کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں پوسٹر پیش کرنے کے لئے مدعو کیا گیا۔ ڈاکٹر شیریں رئیس نے ’’دہلی: میگا سٹی اور زندگی کا معیار‘‘ موضوع پر پیش کردہ اپنے پوسٹر میں دہلی کے ماحولیات اور آب و ہوا سے متعلق موضوعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اب یہ شہر ’گرم شہری جزیرہ ‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ کانفرنس کے شرکاء نے پوسٹر کو سراہا اور کیتھولک یونیورسٹی لیون کے پروفیسر ہان ورشور نے اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر شیریں رئیس کے پوسٹر کا حوالہ بھی دیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *