ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ٹاپ آرڈر میں بلے بازی کرنا چاہتے ہیں دھونی

dhoni
ہندوستانی کرکٹ ٹیم سابق کپتان اورچنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کاکہناہے کہ بڑھتی عمر نے ان کے کھیل کو بدل دیا ہے۔ہندوستھان سماچارکے مطابق، دھونی نے کہا کہ ٹی۔20کرکٹ میں وہ ٹاپ آرڈر میں بلے بازی کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ بڑھتی عمر میں نچلے آرڈر پر بلے بازی کرنا دلدل میں پھنسنے جیسا ہے۔ دھونی نے یہاں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ میں ٹاپ آرڈر میں بلے بازی کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ نچلے آرڈر میں بلے بازی کرنا دلدل میں پھنسنے جیسا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں یقینی بنانا چاہتا تھا کہ میں کھیل جیتنے کی ذمہ داری لے سکتا ہوں، لیکن نچلے آرڈر میں بلے بازی کرنے کی وجہ سے میں خود کو وقت نہیں دے پارہا تھا۔ آئی پی ایل2018میں چنئی کی اہم کامیابیوں میں آخری اوور میں ان کی جارحانہ بلے بازی کا اہم رول تھا۔ چنئی کی ٹیم کی ٹورنامنٹ کے16 سے20اووروں میں بہترین اوسط اور دوسری سب سے اچھی اسکورنگ شرح تھی۔ اس میں دھونی کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔دھونی نے کہا کہ بلے بازی کرنا چاہتاہوں اور جارحانہ بلے بازی کرنا چاہتا ہوں، تاکہ اگر میں باہر نکلوں تو دوسرے بلے بازوں کو پتہ رہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ بدقسمتی سے ہم نے پوری بلے بازی کو پورے آئی پی ایل میں پوری طرح سے استعمال نہیں کیا کیونکہ شین واٹسن، امباتی رائیڈو، سریش رینا، ڈیون براوؤ سبھی نے رن بنائے۔ واضح رہے کہ 36سالہ دھونی نے آئی پی ایل۔2018میں 16میچوں میں455رن بنائے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں30چھکے بھی لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی پی ایل میں302گیندیں بھی کھیلی ہیں۔ دھونی کا یہ تیسرا سیشن تھا، جس میں انہوں نے پورے سیشن کے دوران تین سو یا اس سے زیادہ گیندیں کھیلی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *