ہندوستان -افغانستان ٹیسٹ: پہلے سیشن میں سنچری بناکردھون نے بنایاریکارڈ

shikhar-dhawan
ٹیم انڈیاکے سلامی بلے بازشیکھردھون نے افغانستان کے خلاف آج بنگلورو میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن تیزسنچری بنائی۔شیکھردھون نے 87گیندوں پر18چوکے اور3چھکے کی مددسے سنچری بنائے۔یہ ان کے کریئرکاساتویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ اس اننگ کے ساتھ ہی دھون ہندوستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کا ایک بڑاریکارڈ بھی اپنے نام کرلیاہے۔
شیکھردھون ہندوستان کے پہلے ایسے بلے بازہوگئے ہیں، جس نے ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے دن لنچ بریک سے پہلے ہی سنچری بناڈالی ہو۔ٹیم انڈیاکے سابق سلامی بلے باز اوراپنی جارحانہ بلے بازی کیلئے مشہورویریندرسہواگ بھی ہندوستان کیلئے ایسانہیں کرسکے ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے دھون ایساکرنے والے محض پہلے اوراوورآل چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے دن لنچ بریک سے پہلے ہی سنچری بنانے والوں میں 1902میں وکٹرٹرنپر(103ناباد) آسٹریلیابنام انگلینڈ،1926میں چارلس میکارٹنی(112ناباد) آسٹریلیابنام انگلینڈ، 1930میں ڈان بریڈمین (105ناباد) آسٹریلیابنام انگلینڈ، 1976-77میں ماجدخان(108ناباد) پاکستان بنام نیوزی لینڈ)، 2016-17ڈیوڈ وارنر(100ناباد) آسٹریلیابنام پاکستان، 2018میں شیکھردھون (104ناباد) ہندوستان بنام افغانستان شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *