دھرنا: ستیندر جین کی حالت بگڑی، اسپتال میں داخل

jain
گذشتہ 6دنوں سے لیفٹیننٹ گورنرانل بیجل سے اپنے مطالبات کولیکر راج نواس میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے ساتھ دھرنے پربیٹھے دہلی کے وزیرصحت ستیندرجین کواسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔خبروں کے مطابق، ایل جی دفتر میں دھرنے پر بیٹھے وزیر صحت ستیندر جین کی حالت اچانک خراب ہو گئی جس کے سبب انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال ستیندر جین ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے یہ اطلاع ٹویٹ کر کے دی۔بتاجارہاہے کہ انہیں لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔ ایل این جے پی اسپتال ڈاکٹرجے ایس پاسے نہیں بتایاکہ ستیندرجین کے کیٹون کی رپورٹ دیکھنے کے بعدہم نے ا نہیں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔انہو ں نے بتایاکہ انہیں سانس لینے میں تھوڑی دقت ہورہی تھی لیکن حالت مستحکم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آئی اے ایس افسران کی ہڑتال ختم کرنے کے مطالبہ کو لے کر جاری اس دھرنے کی کئی اپوزیشن پارٹیوں نے حمایت کی ہے۔ ممتا بنرجی، ایچ ڈی کمارسوامی ، چندرابابو نائیڈو اور پنارائی وجین ہفتہ کے روز کیجریوال سے ملنے ایل جی دفتر پہنچے تھے، لیکن انہیں اس کی اجازت نہیں ملی۔ اتوار کو عام آدمی پارٹی نے پی ایم رہائش گاہ تک مارچ نکالنے کی کوشش کی، لیکن اجازت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں بیچ میں ہی روک دیا گیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *