دہلی اسمبلی کا سہ روزہ خصوصی سیشن آ ج سے

delhi-assmebly
نئی دہلی:آج سے دہلی اسمبلی کا تین روزہ خصوسی سیشن ہونے جارہاہے۔یہ سیشن دو بجے سے شرو ع ہوگا جس میں خاص طور سے اسمبلی میں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کیاجائے گا۔اس پرعام آدمی پارٹی (اے اے پی) سرکاربحث کرائے گی کہ دہلی کومکمل ریاست کا درجہ نہ دےئے جانے سے دہلی کی ترقی کولیکر کیادقتیں آرہی ہیں۔کب کب دہلی کومکمل ریاست کادرجہ دےئے جانے کا معاملہ اٹھاہے۔ان سبھی معاملوں پربحث ہوگی۔قبل اس کے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسو دیا نے اس سہ روزہ خصوصی اجلاس کے بارے میں بتایا کہ اسے آپ سرکار کے مشورہ پر بلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیئے جانے تک دہلی کے لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ سیشن 6جون سے شروع ہوکر8جون تک چلے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *