کرناٹک :بی جے پی کی ایک اورہار،جے نگرسیٹ پرکانگریس کی شاندارجیت

sowmya-reddy
کرناٹک کے جے نگراسمبلی سیٹ پر کانگریس نے بازی مارلی ہے۔جے نگرسیٹ پربی جے پی کے بی این پرہلاد اورکانگریس کی سومیاریڈی کے بیچ سیدھے مقابلے میں بی جے پی کوہارکامنہ دیکھناپڑاہے اورکانگریس کی سومیاریڈی نے قریب 3ہزار775ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی ہے۔جئے نگر اسمبلی سیٹ پر کانگریس نے بی جے پی کو ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔ 16 مرحلوں کے بعد کانگریس کی امیدوار سومیا ریڈی نے قریب 3ہزار 775 سے جیت حاصل کی۔کانگریس کی سومیاریڈی کو54ہزار45اوربی جے پی کے بی اے ہرہلادکو50ہزار270ووٹ ملے۔گویاکہ کرناٹک کی جے نگرسیٹ پراسمبلی الیکشن میں کانگریس کی سومیاریڈی نے بی جے پی کے امیدوارکو3ہزار775ووٹوں سے ہرایاہے۔بہرکیف اس جیت کے ساتھ ہی کانگریس حامیوں میں جشن کا ماحول شروع ہو گیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *