آئی اے ایس ہڑتال معاملہ: سی ایم کیجریوال نے پی ایم مودی کولکھاخط

kejriwal-modi
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال ،نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا ، گوپال رائے اورستندرجین کے دھرنے کا آج چوتھادن ہے۔وہ لوگ ایل جی دفترمیں پیرجمائے ہوئے ہیں۔ اسی بیچ اروندکجریوال نے وزیراعظم مودی کوخط لکھاہے اوردہلی کی درپیش مسائل سے آگاہ کرایاہے۔انہوں نے کہاہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اوراسے حل کریں۔انہوں نے خط میں لکھاہے کہ گذشتہ تین مہینوں سے دہلی کے آئی اے ایس افسرہڑتال پرہیں۔انہو ں نے وزیروں کی میٹنگوں میں آنابندکردیاہے ۔آئی اے ایس افسروں کی ہڑتال کی وجہ سے دہلی کے کئی کام متاثرہورہاہے۔یادرہے کہ اس سے پہلے دھرنے کوایل جی انل بیچل نے بے تکابتایاہے اورانہو ں نے وزیرداخلہ سے ملاقات کی۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے بدھ کوشام میں مارچ نکال کرناراضگی کا اظہارکیا۔

بہرکیف اروندکجریوال نے پی ایم مودی کوخط میں کہاہے کہ تین مہینے سے دہلی کے آئی اے ایس افسرہڑتال پرہے اوروزراء کی میٹنگوں میں آئی اے ایس افسرنہیں آتے ہیں۔ اس سے دہلی کے عوام کے کئی کام متاثرہورہے ہیں۔ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی اے ایس ہڑتال پرہے اوردہلی سرکارکے ماتحت ہوتے تو24گھنٹے میں ہڑتال ختم ہوجاتی لیکن ان پرمرکز اورایل جی کا کنٹرول ہے۔ان کا ٹرانسفر، معطل وغیرہ سب کچھ مرکزی سرکاراورایل جی کے ہاتھ میں ہے۔اسلئے دہلی سرکاران کی ہڑتال ختم کرانے کیلئے کچھ نہیں کرپارہی ہے۔
ان سے باربارفریادکے بعدبھی ایل جی ہڑتال ختم نہیں کرارہے۔انہوں نے کہاکہ دہلی میں آلودگی ایک بڑمسئلہ ہے۔پہلے ہر15دن میں آلودگی دورکرنے کیلئے پلاننگ میٹنگ ہوتی تھی لیکن آئی اے ایس افسروں کی ہڑتال کی وجہ سے گذشتہ تین ماہ سے میٹنگ نہیں ہوپائی ہے۔ خط میں لکھاہے کہ بارشوں کے پہلے نالوں کی صفائی ہونی ہے لیکن افسرمیٹنگ میں نہیں آرہے ہیں۔اس وجہ سے کام متاثرہورہاہے۔خط میں مزیدلکھاہے کہ ڈینگو، چکن گنیا کا موسم آنے والا ہے۔اس کی تیار،میٹنگ میں کوئی افسرنہیں آرہے ہیں ۔دہلی کے عوام پراس کابرااثرپڑے گا۔گرمی کی چھٹیوں میں سارے اسکولوں کی رنگائی پوتائی کا کام ہوتاہے۔اس بار آئی اے ایس افسروں کی ہڑتال کی وجہ سے یہ کا م ابھی تک شروع نہیں ہواہے۔خط میں لکھاہے کہ اس طرح بہت سارے کام ہڑتال کی وجہ سے متاثرہورہے ہیں۔پی ایم مودی کولکھے خط میں کہاہے کہ اب لوگ کہنے لگے ہیں ہڑتال مرکزاورایل جی کی سازش ہے۔آپ فوراً ہڑتال ختم کرائیں تاکہ کام شروع ہوسکے۔یہ ہڑتال آپ یاایل جی صاحب ہی ختم کرواسکتے ہیں۔ چونکہ ایل صاحب اس ہڑتال کوختم نہیں کروارہے،دہلی سرکاراوردہلی کے عوام آپ سے ہاتھ جوڑکردرخواست کرتے ہیں کہ آپ فوراً ہڑتال ختم کروائیں تاکہ دہلی کے کام پھرسے شروع ہوسکیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *