حکومت ہند کےچیف اقتصادی صلاح کار اروند سبرامنیم نے اپنے عہدہ سے دیا استعفیٰ

arvind-subramanian
نئی دہلی : حکومت ہندکے چیف اقتصادی صلاح کار اروند سبرامنیم نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔حالانکہ ،ان کی استعفیٰ کونجی وجہ بتائی جارہی ہے۔بتایاجارہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو اپنا استعفیٰ نامہ بھیجا تھا ، جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔استعفیٰ کے بعد وہ امریکہ جانے والے ہیں۔وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے اس کی جانکاری دی ہے۔مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے خود ہی ایک فیس بک پوسٹ میں جانکاری دی ہے کہ اروند سبرامنیم خاندانی وجوہات کی وجہ سے یوایس جارہے ہیں۔اس کے علاہ ان کے پاس سبرامنیم کی بات تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا۔لیکن وہ اروندسبرامنیم کے فیصلے سے متفق ہیں۔
یادرہے کہ اروندسبرامنیم اکتوبر2014سے اب تک حکومت ہندکے چیف اقتصادی صلاح کارکے طورپرخدمات انجام دے رہے تھے۔ لیکن آج انہو ں نے اپنی خدمات پربریک لگادیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *