بہاربورڈ : 10ویں کے نتائج کا اعلان،68.89فیصدطلباہوئے پاس

Bihar-10th-result2018
بہاراسکول ایگزامنیشن بورڈ(بی ایس ای بی) نے بہار10ویں بورڈ کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔68.89فیصدطلباپاس ہوئے ہیں۔سمولتلااسکول کی پریرناراج نے 91فیصدنمبروں کے ساتھ ٹاپ کیاہے۔اس سال پریرناراج ٹاپربنی ہیں۔پرگیا اورشیکھادوسرے مقام پررہے ہیں۔ٹاپ 10میں 23بچے شامل ہیں۔ 23میں سے 16بچے سمولتلااسکول کے طلباہیں۔12لاکھ 11ہزار617اسٹوڈنٹس پاس ہوئے ہیں۔چوتھے مقام پربھوجپورکاپریانشوہے۔طلبانتائج ایگزامینشن کمیٹی کی ویب سائٹ www.biharboardonline.in, biharboard.online اور biharboardonline.bihar.gov.inپردیکھ سکتے ہیں۔
بی ایس ای بی کے دسویں جماعت کے نتائج 2018کا آج جارکردیاگیاہے۔بہاراسکول ایگزامنیشن بورڈ(بی ایس ای بی) کے مطابق، میٹرک کاریزلٹ وزیرتعلیم کرشنندن پرسادورمانے جاری کیاہے۔اس موقع پرآرکے مہاجن (چیف سکریٹری محکمہ تعلیم)اورآنندکشور(صدربہارودیالیہ ایگزام سمیتی) موجودتھے۔واضح ہوکہ کمپارٹمنٹ کیلئے درخواست لئے جائیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *