مسلسل بارش کی وجہ سے امرناتھ یاترا معطل

amarnath-yatra-file-pic
علامتی تصویر
امرناتھ یاتراشروع ہوچکی ہے۔جمعرات کوسخت سیکوریٹی کے بیچ عقیدتمندوں کے پہلے قافلے نے درشن کئے ۔یاتراکے دوران ہورہی بارش کے باعث عقیدتمندوں کے دوسرے قافلے کوروک دیاگیاہے۔خراب موسم نے امرناتھ یاترامیں خلل ڈال دیاہے۔ بارش کی وجہ سے یاتراروک دی گئی ہے۔خراب موسم کے باوجودعقیدتمندوں میں جوش وجذبات برقرارہے۔ وادی کشمیر میں جمعہ کے روز بارش کی وجہ سے سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا کی یاترا معطل کردی گئی۔ بارش کی وجہ سے دونوں یاترا راستوں پہلگام اور بال تل پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔
یاترا کے پہلے دن جمعرات کو قریب 1300 یاتریوں نے امرناتھ گھپا میں شیولنگم کے درشن کئے۔ یاترا کرنے والوں میں ریاستی گوراین این ووہرا اور اسمبلی سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ بھی شامل تھے۔
بتا یاجارہاہے کہ مسلسل بارش اور یاترا راستوں پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے دونوں راستوں بشمول مختصر بال تل روٹ اور روایتی پہلگام راستوں پر یاترا معطل کردی گئی ہے اور آج پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جن یاتریوں نے گذشتہ شام پوتر گھپا میں شیولنگم کے درشن کئے تھے، کو وہیں روکے رکھا گیا ہے۔بتایاجارہاہے کہ موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *