اے ایم یو وائس چانسلرکی جانب سے یونیورسٹی برادری اور مخلصین کو عید کی مبارکباد

AMU-Vice-Chancellor
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ برادری، یونیورسٹی کورٹ، ایکزیکیوٹیو کونسل اور اکیڈمک کونسل کے ارکان، ابنائے قدیم اور یونیورسٹی کے مخلصین کو عیدالفطر کے مبارک موقع پر پُر خلوص مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں پروفیسر منصور نے کہا ہے کہ ’’آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید کے موقع پر دلی مبارکباد پیش ہے۔ اللہ کرے آپ کے تمام روزے اور عبادات کو اللہ کی بارگاہ میں شرف قبولیت حاصل ہو اور ہمارے گناہ معاف کئے جائیں۔ میری دعا ہے کہ عید کے اس مبارک موقع سے ہمارے لئے اللہ سے قربت حاصل کرنے کا ایک سلسلہ قائم ہو جو ہمیشہ قائم و دائم رہے‘‘۔
ایک اطلاع کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور 16؍ جون 2018کو عید کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر 10سے 11بجے صبح تک طلبہ سے اور 11سے 12بجے تک تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف سے ملاقات کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *