بی جے پی حکومت میں مسلمانوں اوردلتوں کا کوئی احترام نہیں:اویسی

owaisi
18جون کواترپردیش کے ہاپوڑمیں گؤکشی کے شک میں قاسم نام کے شخص کوبھیڑنے بری طرح پیٹا،جس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔اس واقعہ کا ویڈیووائرل ہوگیا۔زخمی قاسم کی موت ہوگئی اورسمیع الدین اسپتال میں ہیں۔اب اس واقعہ پرآل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدرورکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بی جے پی سرکارپرحملہ بولاہے۔اویسی نے کہاہے کہ جب سے بی جے پی کی سرکارآئی ہے تب مسلمانوں اوردلتوں کا کوئی احترام نہیں ہورہاہے۔ان دنوں بھیڑکے ذریعہ مسلمانوں کونشانہ بنانے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔انہو ں نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حکومت میں مسلم اوردلت محفوظ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مسلمانوں اوردلتوں کومسلسل نشانہ بنایاجارہے ۔دلتوں اورمسلمانوں کوبھیڑکے ذریعے مارے جارہے ہیں۔انہوں نے واقعہ کی مذمت کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *