اسدالدین اویسی کا پی ایم مودی اورامیت شاہ کوچیلنج

owaisi
آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اورحیدرآبادسے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے وزیراعظم نریندرمودی اوربی جے پی صدرامیت شاہ کوچیلنج کیاہے۔انہوں نے کہاکہ میں کسی کوبھی حیدرآبادسے اے آئی ایم آئی ایم کے خلاف الیکشن لڑنے کیلئے چیلنج دیتاہوں،وہ ہمیں نہیں ہراسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ایم مودی اورامیت شاہ یہاں کے انتخابی میدان میں اترکردکھائیں۔انہو ں نے کانگریس کوبھی چیلنج کیاہے ۔اتناہی نہیں، انہو ں نے دعویٰ کیاہے کہ بی جے پی اورکانگریس دونوں پارٹیاں مل کرالیکشن لڑیں توہمیں حیدرآبادسے ہرانے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔
اویسی نے مختارعباس نقوی کے بیان پرکہاکہ حقیقت یہ بھی ہے کہ مسلم کبھی ووٹ بینک نہیں رہاہے ،مسلمانوں کوہمیشہ ووٹ بینک بتاکرٹھگاجانے کا کام کیاگیاہے۔اویسی نے کہاکہ بی جے پی اورکانگریس دونوں پارٹیاں ہندوووٹ بینک کیلئے پریشان ہیں۔
ہاپوڑلنچنگ معاملے پربولتے ہوئے اویسی نے کہاکہ یہ مسلمانوں کیلئے مل کرفائٹ کرنے کا وقت ہے۔اویسی نے کہاکہ ’میں آپ سے بھیڑمیں بیٹھنے اورقاسم کی موت پررونے کیلئے نہیں کہہ رہاہوں ۔میں آپ کے ضمیرکوجھکجھوررہاہوں، اٹھواورتیارہوجاؤ‘۔انہو ں نے کہاکہ جولوگ سیکولرزم کی بات کرتے ہیں، وہ سب سے بڑے ڈاکوہیں۔وہ سب سے بڑے پاکھنڈی ہیں جنہوں نے مسلمانوں کوپچھلے 70برسوں سے استعمال کیا،انہوں نے ہمیں دہشت میں رکھا۔بتادیں کہ ہاپوڑمیں حال ہی میں مویشی چوری کے شک میں ایک مسلم اتناپیٹاگیاکہ اس کی موت ہوگئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *