اربازخان نے قبول کیا، آئی پی ایل میں 6سال سے لگارہاہوں سٹہ

arbaaz-khan
آئی پی ایل سٹے بازی کے ایک معاملے میں نام آنے کے بعد سلمان خان کے بھائی اور بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے آج ٹھانے اینٹی ایکسٹارشن سیل میں اپنا بیان درج کرا دیا ہے۔ذرائع کے حوالے سے خبرمل رہی ہے کہ اربازخان نے پولس کی پوچھتاچھ میں مان لیاہے کہ وہ آئی پی ایل کی سٹے بازی میں شامل تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ارباز خان نے ماناہے کہ انہو ں نے پچھلے سال آئی پی ایل کے میچوں میں سٹہ لگایا تھا اور 2.75کروڑروپے ہارے تھے۔اربازنے بتایا کہ گزشتہ 6 سالوں سے سٹے بازی میں ہیں لیکن اس سال کوئی سٹہ نہیں لگایاہے۔
غورطلب ہے کہ سلمان خان کے بھائی اداکار اربازخان ٹھانے پولس کی اینٹی ایکسٹارشن سیل کے سامنے پیش ہونے پہنچے تھے۔ٹھانے کرائم برانچ نے جمع کوسمن جاری کیاتھا۔پولس نے 29مئی کوممبئی کے سٹے بازسونوجالان کوگرفتار کیاتھا جس کے پوچھتاچھ کرنے پراربازخان کا نام سامنے آیا۔آئی پی ایل میچ میں سٹہ لگانے کے معاملے میں پکڑے گئے ملزموں کی پوچھ تاچھ کے سونوکانام سامنے آیاتھا۔سونوپرکرکٹ بیٹنگ کے کنگ جونیئرکولکاتہ کیلئے کام کرنے کاالزام ہے۔
نیوز18کے مطابق، پوچھ گچھ کے دوران ارباز خان نے بتایا کہ شادی میں ہوئی ان بن سے وہ کافی ڈپریشن میں بھی تھے اور مالی طور پر بھی کچھ سالوں سے کمزور تھے۔ ارباز خان نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ شوقیا طور پر سٹے بازی کرتے تھے۔ اسے لے کر گھر میں بھی انہیں کھری کھوٹی سنی پڑتی تھی۔ انکی سابق بیوی اور والد بھی انہیں سٹے بازی سے روکتے تھے۔ پوچھ گچھ میں ارباز خان نے بتایا کہ گزشتہ 6 سال سے وہ سونو کے رابطہ میں ہے لیکن انہیں یاد نہیں کہ سونو جالان سے انہیں کس نے ملایا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *