متعددرویت ہلال کمیٹیوں کی جانب سے چانددیکھنے کی اپیل

شوال المکرم کا چانددیکھنے کی اپیل
moon
پھلواری شریف میں واقع امارت شرعیہ کی جانب سے جاری ایک پریس اعلانیہ میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ چاند کے دکھائی دینے کے بعد اسکی اطلاع امارت شرعیہ کے عہدیداروں کو دیں۔ پریس اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ چند دیکھنے کا اہتمام کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، کیونکہ اس پر ہماری بہت سی دینی عبادت کی بنیاد ہے۔ عام طور پر لوگ چاند دیکھنے کا اہتمام نہیں کرتے اور جو لوگ دیکھتے ہیں وہ بروقت شہادت نہیں دیتے۔ جس کی وجہ سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوتی ہے۔ سوال المکر م کا مہینہ آنے والا ہے اسلئے عام مسلمان کے نام اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جمعرات کو چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کریں اور چاند دیکھنے کے بعد مقامی ذمہ داروں اوررویت ہلال کمیٹی اور علماء4 کے پاس حاضر ہو کر بلاتاخر شہادت دیں اور مقامی ذمہ دار حصول شہادت کے بعد اپنے فیصلہ کی تحریر ی اطلاع فیکس یا واٹس ایپ اور ای میل کے ذریعہ اور فون کے ذریعہ بھی قاضی شعریت مرکزی دفتر میں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کو جلد از جلد مطلع کریں۔ مرکزی دفتر امارت شرعیہ میں درج ذیل نمبروں پر رابطہ قایم کریں۔ 0612۔2555351, 2555014, 2555668, 2556336, 9431878184, 9852020820, 9471867660.
مورخہ14 ؍جون2018 ( بروزجمعرات) ماہ رمضان المبارک کی 29؍تاریخ ہے۔ماہ شوال المکرم کاچاندنظرآنے کا امکان ہے۔ مسلمانوں سے اپیل ہے کہ چانددیکھنے کی کوشش کریں، کسی بھی شہر میں چاند نظر آجائے تو اس کی اطلاع مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجددہلی کو دیں یافون نمبر 011-23268344پر مطلع کریں۔
دوسری جانب شاہی مسجد فتحپوری دہلی قدیم رویت ہلال کمیٹی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ29رمضان مطابق 14جون2018بروزجمعرات عیدالفطر کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور شاہی امام مسجد فتحپوری دہلیمولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد مد ظلہ صدررویت ہلال کمیٹی کے روبرو شہادت پیش کریں اور فون نمبر:23918322پر رابطہ کریں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد فتحپوری میں بعد نماز مغرب ہوگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *