اے ایم یو کے سوشل ورک شعبہ کو انڈیا ٹوڈے۔ایم ڈی آراے سروے میں ممتاز مقام حاصل

amu
ہندوستان میں ممتاز کالجوں اور تعلیمی اداروں کے موضوع پر انڈیا ٹوڈے گروپ۔ ایم ڈی آر اے کے حالیہ سروے (خصوصی شمارہ، جون 2018) میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سوشل ورک شعبہ نے کیریئر کی ترقی اور طلبہ کے پلیسمنٹ کے اعتبار سے ملک کے سوشل ورک تعلیم کے اداروں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ قدر و قیمت کے اعتبار سے بھی اے ایم یو کے سوشل ورک شعبہ کو مذکورہ سروے میں پہلی رینک حاصل ہوئی ہے۔ مزید یہ کہ بہترین سالانہ اوسط تنخواہ کے اعتبار سے بھی شعبہ کو پہلی پوزیشن عطا کی گئی ہے، یعنی اے ایم یو کے سوشل ورک شعبہ سے پاس ہونے والے طلبہ سوشل ورک کی تعلیم کے دیگر اداروں کے طلبہ کے مقابلہ بہتر اوسط سالانہ تنخواہ پاتے ہیں۔
مختلف کالجوں کی مجموعی رینکنگ میں اے ایم یو کا سوشل ورک شعبہ ملک کے سب سے ممتاز 15؍اداروں میں شامل ہے۔ دیگر پہلوؤں سے بھی شعبہ کومذکورہ سروے میں قومی سطح پر اچھی رینک حاصل ہوئی ہے ، جیسے کہ اِنٹیک کوالٹی اور گوورننس میں شعبہ کو چوتھی رینک اور اکیڈمک ایکسیلنس میں دسویں رینک عطا کی گئی ہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *