اے ایم یو کی ڈاکٹر صبا طفیل نے مختلف بیماریوں کے علاج میں مددگار پروٹین امیلوائڈ نینو شیٹ کی دریافت کی

Dr-Saba-Tufail
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بایو کیمسٹری شعبہ کی پوسٹ ڈاکٹر فیلو ڈاکٹر صبا طفیل نے پروٹین امیلوائڈ نینوشیٹ کی دریافت کی ہے جس کا الزائمر اور پارکنسن جیسی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوسکتا ہے۔ ان کی یہ تحقیق امریکی جریدے ’’جرنل آف بایولوجیکل کیمسٹری‘‘ میں شائع ہوئی ہے۔
ڈاکٹر صبا شعبۂ بایوکیمسٹری میں پروفیسر نجم الاسلام کی نگرانی میں ریسرچ کررہی ہیں۔ انھوں نے اپنی تحقیق میں پایا کہ مرغی کے انڈوں سے حاصل ہونے والا اوول بیومِن نینوشیٹ بدن کے دفاعی نظام پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ ان کی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ نینو شیٹ کی توسیعی سطح ، کیمیوتھیریپی کی دواؤں کے استعمال میں مددگار ثابت ہوتی ہے جس سے کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لئے اِمّیونو تھیریپی اور کیموتھیریپی کو ساتھ ساتھ کرنا ممکن ہوگا۔ ڈاکٹر صبا نے بتایا کہ امیلوائڈ نینو شیٹ کو ملانا اور بطور ایجنٹ استعمال کرنا آسان ہوتا ہے۔یہ اینٹی جین کا کام کرتا ہے اور دوا کے مؤثر ہونے میں مددگار ہوتاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *