اے ایم یوکے 8طلبا کا دبئی میں ای۔کامرس پروجیکٹ کیلئے انتخاب

amu-students
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایم ٹی اے کے 4؍طلبہ اور ایم بی اے کے 4؍طلبہ کے ایک گروپ کو دبئی کی کمپنی’ یو ایچ ایم ویکیشنس‘ کی تحت ہوٹل ریزرویشن بکنگ سسٹم کی جانب سے ایک ای ۔کامرس پروجیکٹ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
مذکورہ طلبہ کا انتخاب یو ایچ ایم ویکیشنس کے سی ای او مسٹر اظہار احمد نے اے ایم یو کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (جنرل) کے تعاون سے منعقدہ پلیسمنٹ کیمپ میں کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہوٹل ریزرویشن بکنگ سسٹم کے تحت صارفین کے لئے ہوٹل بکنگ، ویزا، کار کرائے پر لینے اور ٹرانسفر جیسی دیگر ٹریول سروسیز فراہم کی جاتی ہیں۔ ٹی پی او (جنرل) مسٹر سعد حمید نے کہاکہ اے ایم یو کے طلبہ کو ان کی صلاحیت کی بنیاد پر یہ موقع ملا اور یہ ٹریننگ و انٹرپرینئرشپ کے حوالہ سے طلبہ کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔ انھوں نے اے ایم یو طلبہ کو یہ موقع فراہم کرنے کے لئے مسٹر اظہار احمد کا شکریہ ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *